کراچی: ایدھی ہوم میں 65 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں چاروں مسلح ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، چہرہ ڈھانپے ملزمان اسلحے کے زور پر ایدھی ہوم میں داخل ہوئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق لوٹی گئی رقم ملازمین کی تنخواہوں کے لیے رکھی گئی تھی۔
پولیس حکام کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کا عمل تیز کردیا ہے۔
ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران اور پولیس کی نفری پہنچ گئی تھی جنہوں نے واردات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے عینی شاہد کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں۔


