تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا متاثرین کو صاف جواب

کراچی: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی ملی بھگت سے رفاعی پلاٹوں کو رہائشی بنایا گیا، چیف جسٹس نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری کیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر منہدم کی جانے والی عمارات، رہائشی گھروں،  پلازہ اور الہ دین پارک کے متاثرین نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے کراچی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ’محکموں کی ملی بھگت سے رفاعی پلاٹوں کو رہائشی مقصدکیلئےاستعمال کیاجاتا رہا ہے، چیف جسٹس نے ایسے پلاٹوں پر  غیرقانونی تعمیر روکنےکے احکامات جاری کئے ہیں‘۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ’بلڈرز اپنے رویے تبدیل کریں اور معاملات کو ذمہ داری سے نمٹائیں، عدالتی احکامات سے 40 سے 50 ہزارخاندان متاثر ہوں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیاجاناچاہیے۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان (آباد) کے ممبران، نسلہ ٹاور، گجر اور اورنگی نالہ کے رہائشیوں نے صدر کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، ملاقات میں الہ دین پارک، ساؤتھ سٹی اسپتال کے نمائندے بھی شریک نے جنہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

متاثر افراد نے صدر مملکت سے دہائی کی کہ عدالتی حکم کے مطابق کراچی میں 900 کے قریب رہائشی عمارتیں منہدم کی جائیں گی۔ متاثرین نے صدر سے اپنےخدشات دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔

Comments

- Advertisement -