تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’کراچی کا الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہارے‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر سے شکست کی وجہ دھاندلی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس لیول کی دھاندلی کی گئی اس لیےہم الیکشن ہارے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی خوف تھا اور ابھی بھی ہے وہ الیکشن کمیشن ہے الیکشن کمیشن جانبدارہے ہم ای وی ایم لا رہے تھے انہوں نے سبوتاژ کیا چیف الیکشن کمشنرنےن لیگ کیساتھ مل کرای وی ایم کوسبوتاژ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھےاصل خوف دھاندلی کا تھا کراچی کاالیکشن دھاندلی کی وجہ سےہارےہیں کراچی میں اس لیول کی دھاندلی کی گئی اس لیےہم الیکشن ہارے، مگر عوام نےاپنی رائےدے دی ہے دوسری مرتبہ عوام اپنی رائے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کیساتھ مل کر وہ حلقے منتخب کیےجو ہمارے لیےکمزور تھے انہوں نے پی ڈی ایم کا ووٹ بینک دیکھا اور پھر الیکشن کی تاریخ دی انہوں نے پہلے 3 مرتبہ الیکشن میں تاخیر کی پھر دوبارہ الیکشن کی تاریخ دی مجھے معلوم تھا یہ 13جماعتیں میرےخلاف اتحادکریں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے آج تک شفاف انتخابات نہیں کرا سکے بدنیت لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور جعلی ووٹوں کا اندراج کرایا گیا ہے کیاوجہ تھی جوساری پارٹیوں نےمل کرای وی ایم کوروکا، یہ لوگ شفاف انتخابات چاہتےہی نہیں تھےکیونکہ انہوں نےدھاندلی کےطریقےبنائےہوئےہیں۔

Comments

- Advertisement -