The news is by your side.

Advertisement

مدرسے پربجلی کے تار گرگئے، ایک بچہ جاں بحق، 8 زخمی

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں مدرسے پر بجلی کے تار گرپڑے جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں مدرسے  پر بجلی کے تار گرے جس کی زد میں بچے آگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ بچے مدرسے کے قریب کھیل رہے تھے، زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد علاقے میں کراچی الیکٹرک کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اہل علاقہ نے واقعے کا ذمے دار کے ای کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ المناک واقعہ کے ای کی نااہلی کے باعث رونما ہوا ہے۔

اہل علاقہ نے کہا کہ کے ای کی اس غفلت پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں بجلی کے تار گرنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے متعلقہ حکام نے تاحال کوئی مستقل حل نہیں نکالا ہے۔

مزید پڑھیں: عید کے دن بجلی کا تار گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

Comments

یہ بھی پڑھیں