اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کراچی: محکمہ ایکسائز کا حاضر سروس انسپکٹر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(22 مئی 2026): ایسٹ زون کے تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایسٹ پولیس نے اس کارروائی کی سب سے بڑی سنسنی خیز بات یہ بتائی کہ اغوا برائے تاوان کے اس گینگ میں محکمہ ایکسائز کا ایک حاضر سروس انسپکٹر بھی ملوث پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایسٹ پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے باقاعدہ جال بچھایا تھا، جس کے نتیجے میں ایکسائز انسپکٹر سمیت گینگ کے 8 ارکان کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت انسپکٹر حامد، عرفان، شاہزیب، شہریار، عامر، آفاق، جمشید اور زین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان وارداتوں کے لیے باقاعدہ پولیس کی وردی کا استعمال کیا کرتے تھے۔ کارروائی کے وقت بھی ایکسائز انسپکٹر سمیت 4 ملزمان سرکاری وردی میں ملبوس تھے۔ اس گینگ نے حال ہی میں ایک شہری کو اغوا کیا تھا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کر کے چھوڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان اس سے قبل بھی شہر میں متعدد شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کر چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں