تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’بارش برسانے والا مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا‘

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے.

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم 18 ، 19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائےگا جبکہ کراچی میں موجودہ بارشوں سے زیادہ بارش ہوگی.

انہوں‌نے بتایا کہ کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے تیزبارش والا سسٹم اس وقت مشرقی بھارت میں موجود ہے.

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا کراچی میں موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے.

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق نئے مضبوط سسٹم کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے اور موجودہ بارشوں کا سلسلہ 2، 3 دن مزید چلے گا.

واضح‌ رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں‌ میں‌ اج بھی تیز بارش ہوئی جس کے باعث صدر، کینٹ اسٹیشن، شاہراہ فیصل و اطراف میں‌ پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی آخری اطلاعات آنے تک نہیں‌ ہوسکی تھی.

Comments

- Advertisement -