کراچی : منگھوپیر محمد خان کالونی میں فیکٹری میں دھماکے کے بعد بھاری پتھر نما پرزے رہائشی علاقے میں گرنے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر محمد خان کالونی میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دھماکے سے فیکٹری اور آس پاس کے گھروں کی دیواریں ٹوٹ گئیں جبکہ بھاری پتھر نما پرزے رہائشی علاقے میں گرنے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے بتایا کہ منگھوپیرمحمد خان کالونی میں نجی سریامل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا اور مشین کا بھاری پرزہ ٹوٹ کر فیکٹری کی دیوار توڑ کر رہائشی مکان کی چھت پرجاگرا۔
تاہم واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 21 سالہ نوجوان معمولی خراشوں کے ساتھ زخمی ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر اور نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور پولیس قانونی و حفاظتی پہلوؤں سے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
بی ڈی ایس کو بھی دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


