ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی : کورنگی میں فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کی دھمکی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :کورنگی میں ایک فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کی دھمکی ملنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، شہزاد اس سے قبل بھی متعدد بار فیکٹری سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کی دھمکی موصول ہوئی، پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ عوامی کالونی پولیس نے فیکٹری کے سیکیورٹی انچارج محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا۔

پولیس نے بتایا فیکٹری کا سابق ملازم شہزاد جسے خراب کردار کی وجہ سے نکالا گیا تھا، 9 جنوری کی صبح اپنے ساتھیوں اقبال ابڑو، سدھیر، اشفاق اور دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ فیکٹری آیا۔

ملزمان نے انتظامیہ کو دھمکی دی کہ اگر لاکھوں روپے بھتہ نہ دیا گیا تو فیکٹری کو آگ لگا دی جائے گی، اور تمام ملازمین کو جان سے مار دیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اس سے قبل بھی متعدد بار فیکٹری سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر چکا ہے اور ملزمان نے فیکٹری انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے دھرنا بھی دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں