پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

جھوٹی کال: جیولرز شاپ کے مالک نے 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراما کیوں رچایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے پریڈی میں جیولرز شاپ کے مالک نے 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراما رچا کر خود کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پریڈی کے علاقے میں جیولرز شاپ پر 40 لاکھ ڈکیتی کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات اور دیگر حکام کرائم سین پر پہنچے تو دکان دار نے پولیس کو بتایا کہ ایک مسلح شخص دکان میں گھسا جب کہ اس کا ساتھی باہر موجود تھا، انھوں نے 40 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کی ہے۔

ڈی ایس پی پریڈی کی جانب سے ایس ایس پی کو بتایا گیا کہ دکان میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں، جب کہ دکان کے اطراف کیمروں کی فوٹیجز میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آ رہی جیسا دکان دار بتا رہا ہے۔

دوسری جانب کرائم سین یونٹ نے بھی اپنی تفتیش کا آغاز کیا اور شواہد جمع کیے، ابتدائی تفتیش اور شواہد کی عدم موجودگی اور بیان میں تضاد پر پولیس کو شک ہوا، دکان دار کی اطلاع مشکوک اور جھوٹی محسوس ہوئی، جب دکان دار مہزور علی سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے جھوٹی اطلاع کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق مہزور علی نے انکشاف کیا کہ اسے لوگوں کا قرض دینا تھا، مزید وقت حاصل کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا، پولیس نے دکان دار کا بیان قلم بند کر کے ریکارڈ پر محفوظ کر لیا۔

اسی دوران دکان دار اور ایسوسی ایشن کے لوگ بھی جمع ہو گئے تھے اور پولیس کو دکان دار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی، جس پر ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات خان نے مارکیٹ کے ذمہ داران کو تنبیہہ کی کہ اگر آئندہ کسی نے بھی ایسی جھوٹی اطلاع دی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں