ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں مشہور بریانی کی دکان سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں ہاشو سینٹر پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارا، پہلی منزل پر موجود 200 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹ کمشنر اور پولیس نے صدر میں چھاپہ مارا اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کراچی کی مشہور بریانی کی دکان کو بھی سیل کردیا ہے، پہلے فلور پر موجود تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

صدر موبائل مارکیٹ میں موجود بریانی کی مشہور دکان کو بھی سیل کیا گیا، اس دکان میں 3 ہیوی سیلنڈر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلمان خان کو برنس روڈ کی بریانی کھلائی اور سنجے دت کے لیے پشاوری چپل بنوائی‘

اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ک 7 دن پہلے نوٹس جاری کیا تھا، 7 دن بعد ہم یہاں آئے ہیں مگر اس کے باجود یہاں راستہ بند ہے کمپریسر کا کام ہورہا ہے۔

مارکیٹ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے، فلور پر گیس سلینڈر، تھنر اور دیگر خطرناک سامان موجود ہے، نوٹس کے 7 روز بعد بھی صورتحال میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا۔

اس کے علاوہ یہاں پر حفاظتی علات بالکل ناکافی ہیں، 7 دن کے بعد ہم واپس آئے تو دیکھا یہاں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا، 200 دکانوں کو اور پورے فرسٹ فلور کو ہم سیل کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں