تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں ’جمعہ بریانی‘ کھانے کے لیے قطاریں لگ گئیں

کراچی کے شہریوں سے پسندیدہ ڈشز کا پوچھا جائے تو شہری سب سے پہلے بریانی کا ہی نام لیتے ہیں اس کے بعد قورمہ اور کڑھائی وغیرہ کا نمبر آتا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد پانچ نمبر مدنی مسجد کے قریب چند ماہ قبل نلی بریانی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی تھی جسے کھانے کے لیے لوگ دور دراز سے کھانے کے لیے امڈ آئے تھے اور قطاریں لگا کر بریانی لے رہے تھے۔

اب ایسی ہی ایک بریانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو صدر میں ’بمبینو سنیما‘ کے عقب میں فروخت کی جارہی ہے جسے کھانے کے لیے بھی لوگ سندھ بھی تشریف لارہے ہیں۔

جی ہاں یہ جمعہ بریانی ہفتے صرف ایک روز ’جمعہ‘ کو ہی ملتی ہے اور لوگوں لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر اسے کھانے پہنچ جاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے اس مشہور بریانی کی خصوصی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بریانی کے متوالے طویل قطاروں میں لگے ہیں اور ٹوکن تھامے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

بریانی فروخت کرنے والے دکاندار کا کہنا تھا کہ ’چھ سے سات سال سے ہم اس طرح لائیو بریانی فروخت کررہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بریانی کے ذائقے کو بہتر سے بہتر کریں، عوام بھی آپ کو بتائے گی کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بریانی کھانے کے شوقین ہے اس بریانی کا پتا چلا تھا ہم یہاں چلے آئے لیکن پندرہ منٹ ہوگئے ہیں وہ لائن میں لگے ہیں ان کا نمبر نہیں آیا ہے۔

ایک دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر جمعہ بریانی کھانے کے لیے حیدرآباد سے آئے ہیں۔

کیا آپ نے جمعہ بریانی کھائی ہے نہیں تو پھر اب آپ کو آئندہ جمعہ کا انتظار کرنا پڑے گا اور لائن میں لگ کر بریانی حاصل کرپائیں گے۔

Comments

- Advertisement -