تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سانحہ 12 مئی میں کون کون ملوث تھا؟ فاروق ستار کے چشم کشا انکشافات

کراچی: خوشی فہمی تھی کہ لندن سے علیحدگی کے بعد مڈل کلاس جماعت بنالوں گا، پارٹی کو جگاڑ والے اور خرابیوں والوں سےصاف کرنا چاہتا تھا مگر خرابی اتنی سرائیت کرگئی کہ وہ میرے ہی پیچھے پڑگئے۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے اے آر وائی نیوز کو  دئیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں کیا، فاروق ستار نے  انکشاف کیا کہ لندن سے علیحدگی کے بعد کچھ لوگ مجھے ڈمی سربراہ بنانا چاہتے تھے جیسا کہ اب خالد مقبول ہیں، میں ان کی دکانوں کو بند کرنےجارہا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ سب میرےخلاف ہوگئے، میں نے ان سب کو بچایا لیکن انہوں نے مجھے یہ صلہ دیا۔

متحدہ پاکستان کے سربراہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے موجودہ سربراہ خالد مقبول کا بلدیاتی دور بدترین تھا، کرپشن کرنے میں پیپلزپارٹی اے ٹیم تو ایم کیوایم کےکچھ لوگ بی ٹیم ہیں۔ایم کیوایم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ 22 اگست واقعے کے اگلے روز ندیم نصرت نے مجھے فون کیا اور کہا کہ بانی ایم کیوایم معافی مانگ رہےہیں، انہوں نے مجھے کہا کہ ان کا معافی نامہ پریس کانفرنس میں دکھائیں، میں نےکہا کہ نہیں دکھاؤں گا اب میں علیحدہ ہوں، یہی نہیں ایم کیوایم بانی کےبہنوئی یونس بھائی نےملنےکا کہا تو میں نےانکار کردیا۔

فاروق ستار نے اپنے تہلکہ خیز انٹرویو میں بتایا کہ اس کے باوجود ایم کیوایم ، پی ایس پی نے پروپیگنڈا کیا کہ میرا لندن سے رابطہ ہے، پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا لندن سے رابطہ ہوتا تو کیا انٹیلی جنس اداروں سےچھپ سکتا ہے؟ میں امریکا بھی جاؤں تو یہاں تاثر دیاجاتاہے کہ لندن سے رابطہ کیا ہے، واضح طور پر بتادوں کہ گذشتہ 6 سالوں سےمیرا لندن سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ایم کیو ایم میں عسکری ونگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ یہ دیکھنا ہےکہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ تھا تو اس کا ہیڈ کون تھا؟ وہ عسکری ونگ باقاعدہ تھا یا کچھ لڑکے اس کام میں لگےتھے یہ بھی ضرور دیکھا جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے تصدیق کی کہ 22 اگست واقعے کے بعد مجھے ن لیگ سےاچھے پیکج کیساتھ شمولیت کی دعوت دی گئی، پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی نے بھی آفرز کیں، مگر میں نہیں گیا۔

بارہ مئی 2007 سے متعلق فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ اس روز ساری پارٹیاں ملوث تھی، اعتراف کرتا ہوں کہ ایم کیوایم کو ریلی نہیں نکالنی چاہیےتھی، بانی ایم کیو ایم سے رابطہ کمیٹی نے بھی منتیں کیں کہ ریلی نہ نکالیں مگر انہوں نے کہا کہ ریلی ضرور نکلے گی۔

 

Comments

- Advertisement -