جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

کراچی : سابقہ داماد کو قتل کرنے والا سسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سابقہ داماد کو قتل کرنے والے سسر کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انوار کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والا احسن، ملزم انوار کا سابقہ داماد تھا، احسن کی شادی مصباح سے ہوئی تھی جو دو ماہ قبل طلاق پر ختم ہوگئی۔ تاہم طلاق کے بعد بھی احسن اپنی سابقہ بیوی کے گھر آتا جاتا تھا، گزشتہ روز بھی وہ اپنے دوست سعد کے ہمراہ مصباح کے گھر موجود تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں سسر کے ہاتھوں داماد کا بہیمانہ قتل ، زخمی سالی نے ساری کہانی سنادی

پولیس کا کہنا تھا کہ رات دس بجے کے قریب ملزم انوار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احسن موقع پر دم توڑ گیا جبکہ سعد، مصباح اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں