منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی: فیصل ایدھی کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کا ‘ای چالان’ موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کا ای چالان موصول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ‘ای چالان’ موصول ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان بھیجا گیا۔ چالان میں موٹر سائیکل کا نمبر KPK-0115 درج تھا، جس کی بنیاد پر سسٹم نے خودکار طریقے سے فیصل ایدھی کے پتے پر جرمانہ ارسال کر دیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اس وقت ایسی کسی موٹر سائیکل کے استعمال میں نہیں تھے اور نہ ہی وہ مذکورہ مقام پر موجود تھے۔

ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ کوئی نامعلوم موٹر سائیکل سوار جعلی نمبر پلیٹ استعمال کر رہا تھا، جس کی وجہ سے سسٹم نے غلطی سے ان کا چالان کر دیا۔

ایدھی انتظامیہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرا دی ہے تاکہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے اصل ملزم کا سراغ لگایا جا سکے اور فیصل ایدھی کا نام ریکارڈ سے صاف کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں