اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی: معروف صنعتکار کے گھر چوری کرکے کروڑ پتی ہونے والا ماسی گینگ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 جنوری 2026): فیروز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے معروف صنعتکار کے گھر چوری کرکے کروڑ پتی ہونے والا ماسی گینگ کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی میں پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا، فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملازماؤں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار پانچوں ماسیاں ایک ہی بنگلے میں کام کرتی تھی، اے آر وائی نیوز نے ماسی گینگ سے خصوصی گفتگو کی، ماسی گینگ نے بتایا کہ سرغنہ عروج نے ماسی نے پوش علاقے میں گھر اور کورولا گاڑی لی اپنے منگیتر کو ڈھائی لاکھ کی زیرومیٹر موٹر سائیکل بھی دلوائی عروج کا بھائی گاڑی کرایے پر چلا کر الگ پیسے کماتا تھا۔

نو سال سے ماسیاں معروف صنعتکار کے گھر کام کر رہی تھی ماسی گینگ کی سرغنہ عروج کا تعلق وہاڑی سے ہے، سویرا کا تعلق اوکاڑا اور نائلہ کا تعلق فیصل اباد سے ہے جبکہ ثناء کا تعلق رحیم یار خان اور علشبہ کا تعلق کوٹ ادو سے ہے۔

عروج نے موقع دیکھ کر گھر کے مالک کے بیگ سے چابی نکالی تھی بہادر اباد دھوراجی کالونی میں چابی میکر سے 3 ہزار میں چابی بنوائی عروج ساتھی ماسیوں کو باقاعدہ 20/25 ہزار خرچہ دیتی تھی۔

پولیس کے مطابق مختلف اوقات میں الماری سے پیسے نکالتی اور استعمال کرتی رہی تھی، صنعتکار کے مطابق وہ گھریلو ملازماوں کو بچوں کی طرح رکھتا تھا نو سال کے دوران ہر خوش اور غم میں لاکھوں کا خرچہ بھی دیا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں