جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، امریکی ڈالر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(11 جنوری 2026): ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عمرہ کی آڑ میں بذریعہ سعودیہ اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالے 5 مسافر آف لوڈ

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں