ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کراچی: فیکٹری سے کروڑوں کی جعلی دوائیں پکڑی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 فروری 2026): ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے جعلی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر کروڑوں کی مضر صحت دوائیں برآمد کر لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور مضر صحت دوائیں پکڑی گئیں، جن کی مالیت 12 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے فیکٹری منیجر کو حراست میں لے لیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری میں مضر صحت مٹیریل سے جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ یہ دوائیں شہر کے میڈیکل اسٹورز تک پہنچائی جاتی تھیں۔

کراچی: جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں