جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی : 4 روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے کتنے ای چالان ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد چار روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 416 چالان کیے گئے ، سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

صرف چار روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 416 چالان کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 81 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جبکہ تیز رفتاری کے 297 جبکہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 111 چالان جاری ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم کے پہلے چھ گھنٹوں کے دوران صرف 6 ہیوی گاڑیوں کے چالان ہوئے، جن میں واٹر ٹینکرز اور آئل ٹینکرز شامل تھے۔ اسی دوران سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 3 ٹرکوں کے چالان بھی کیے گئے۔

دوسرے روز بس، کرین، منی بس، منی ٹرک، آئل ٹینکر اور واٹر ٹینکرز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ تیسرے اور چوتھے روز بھی مختلف اقسام کی ہیوی گاڑیوں بشمول بس، کرین، آئل ٹینکر، ٹرک اور واٹر ٹینکر کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق لین سے ہٹ کر چلنے، غلط پارکنگ اور موبائل فون کے استعمال پر بھی الگ الگ ایک ایک چالان کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی ممکن ہوگئی ہے، جس سے خلاف ورزیوں میں کمی اور نظام میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں