بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی: دکان میں‌ لگنے والی آگ فلیٹوں‌ تک پہنچ گئی، 2 خواتین جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں ٹائروں کی دکان میں لگنے والی آگ فلیٹوں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت سے 8 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 2 خواتین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ نیچے دکان اور اوپر رہائشی فلیٹ تھے، آنے جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا کہ دکان میں لگی آگ نے پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا، عمارت میں دو فیملیز کے 8 سے 10 افراد کے پھنسے جانے کی اطلاع ہے جبکہ کچھ افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

نیم بے ہوش ہونے والے 4 افراد معمولی زخمی ہیں، ایک اور شخص نیم بیہوشی کی حالت میں پھنسا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ 4 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ورکشاپ میں لگی، ٹائر ودیگر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا۔

پولیس کے مطابق فائر فائٹرز عمارت کی پہلی منزل میں آگ بجھا رہے ہیں، کھڑکیوں پر لگی گرل توڑ کر آگ بجھائی جارہی ہے، اسنارکل بھی طلب کرلی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں