جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کراچی میں 2 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 جنوری 2026): شہر قائد میں سانحہ گل پلازہ کے بعد ایک گودام اور اسکول میں آگ بھڑک اٹھی 2 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

شہر قائد کے باسی ابھی سانحہ گل پلازہ کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں کہ کراچی میں ایک بار پر دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ ملیر کھوکھرا پار میں ایک اسکول اور لانڈھی میں ایک گودام میں آگ لگی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیمیں دونوں جائے حادثات پر پہنچ گئی۔ اسکول میں آتشزدگی کے وقت اسکول میں طلبہ موجود تھے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت ریسکیو کیا۔ تاہم اس دوران 2 بچے جھلس کر زخمی بھی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فائر بریگیڈ نے دونوں جگہ لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ جب کہ اسکول کی زیریں منزل پر 8 سے 10 افراد رہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر کھوکھراپار میں گھر میں اسکول بنایا ہوا تھا۔ نیچے رہائش جب کہ بالائی منزل پر اسکول چلایا جاتا تھا۔

دوسری جانب اسکول میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی وجہ سے رہائشی کمرے میں آگ لگی، جو کمرے میں رکھے دیگر سامان تک پھیلی۔ اہل علاقہ نے بچوں اور گھر کے افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتہ گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے پورے پلازہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور اب تک 73 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 82 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں