کراچی : رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن اقبال کے بلاک گیارہ میں واقع رہائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر جلد قابو پالیا، فلیٹ میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
یاد رہے رواں کے آغاز میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑاگلی کے قریب گھر میں گیس لیکج کے دھماکا سے آگ لگ گئی تھی ، آگ سے جھلس کر 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ زخمی ہونیوالی 3 بچیوں کی عمر3 سے 5سال کے درمیان ہے۔