کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں ہیں، ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیا گیا۔
300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے گئے، عمارتوں کو 3 روز کے اندر فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ چند عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات ناکارہ حالت میں پائے گئے، بیشتر بلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم شواہد سامنے آنے کا امکان
ایس بی سی اے نے بتایا کہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے، سروے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ کاعملہ بھی موجود تھا۔
ذرائع ایس بی سی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی، 3 روز میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کیا جائےگا۔
ایس بی سی اے نے کہا کہ مالکان اور یونین کو فائرسیفٹی اقدامات کے ساتھ فائر بریگیڈ کا این او سی بھی لینا ہوگا، عمارتوں کو سیل کیے جانے کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مکمل کیا جائےگا۔
ہوٹل سے انخلا اور ریسکیو کا تمام آپریشن براہ راست دیکھ رہی ہوں، مریم نواز
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


