پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کراچی : گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 19 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، 3 منزلیں منہدم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 19 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ایک فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 19 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔

تاحال فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔

فائر آفیسرز نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی تین منزلیں منہدم ہو چکی ہیں جبکہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد آگ کی شدت میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، تاہم فیکٹری میں کپڑا بڑی مقدار میں موجود ہونے سے شعلے وقفے وقفے سے بھڑک اٹھتے ہیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ کا واقعہ گزشتہ روز شام 3 بجے کے بعد رپورٹ ہوا، واقعہ شدید نوعیت کا تھا جس پر فوری طور پر اسنارکل اور متعدد فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔

فائر آفیسر محمد معراج کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مکمل طور پر قابو پانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ زون میں فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث واقعات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں