منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی میں فائرنگ: ہومیوپیتھک ڈاکٹر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ کرکے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت اکرم کے نام سے کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر اکرم کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سائٹ سپر ہائی وے کے قریب موجود تھا، ملزمان نے مقتول پر تین گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں جنہیں قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں مقتول کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ، مقتول کی تین بیویاں تھیں اور اس کی رہائش گاہیں گلشنِ معمار، گلبرگ اور حسین ہزارہ گوٹھ میں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تفتیش ذاتی دشمنی، خاندانی تنازعات اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ قاتلوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں