ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی: دولہا اور باراتی ہتھیاروں سے لیس، بارات پہنچتے ہی علاقہ میدان جنگ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (3 جون 2026): شہر قائد میں بارات کے پہنچتے ہی علاقہ میدان میں جنگ میں تبدیل ہو گیا دولہا اور باراتی اسلحے سے لیس ہو کر آئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں آنے والی بارات میں دولہا اور باراتی اسلحے سے لیس ہو کر آئے اور بارات آتے ہی علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا اور کچھ دیر میں پورا علاقہ ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکھن پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم گرفتاری سے بچنے کے لیے باراتیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پولیس نے مزید نفری طلب کر لی، جس نے آ کر دولہا سمیت 6 باراتیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول، متعدد گولیاں اور گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں