کراچی: بلدیہ مشرف کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مشرف کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سالہ مریم، 20 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ Firing کے واقعے میں مرنے والوں کی لاشوں اور زخمی کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر Firing کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


