The news is by your side.

Advertisement

مختلف واقعات میں پولیس اہلکاراورخاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

[پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد سلیم جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ڈاکس کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے سے تین سے چار سالہ بچی کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

 نیو کرچی کے علاقے سے مکان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتولہ کی شناخت سمیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعے کے بعد شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے کورنگی ، لانڈھی اور بلال کالونی میں کارروائی کرتے سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارندے، ڈکیت اور عسکری گروپ کے کارندے شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں