کراچی: منگھو پیر میں پہلی جماعت کی طالبہ مین ہول میں گر گئی، طالبہ اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد گھر جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں پہلی جماعت کی ننھی طالبہ اچانک اسکول کے قریب کھلے مین ہول میں گر گئی۔
طالبہ اسکول کی چھٹی ہونےکےبعد گھرجارہی تھی ، مین ہول میں گرتے ہی چھوٹی بچیوں نے رونا شروع کردیا۔
واقعے کے وقت قریب سے گزر رہے سادہ لباس اہلکار نے شور سن کر فوری کارروائی کی اور بچی کو مین ہول سے نکال لیا۔
خوش قسمتی سے مین ہول میں پانی کا بہاؤ زیادہ نہیں تھا اور بچی محفوظ رہی۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے قریب کسی بھی مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں ہے اور کئی بار یونین کونسل حکام کو شکایات بھی کی جا چکی ہیں۔
حادثہ اسکول سے نکلتے ہی سڑک پر پیش آیا، جس پر طالبہ کے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔
اسکول انتظامیہ نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا ہے کہ فوری توجہ دی جائے، ورنہ مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


