کراچی : شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں سال نو کے آغاز پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 2019 کا پہلا پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اور ملزمان اور نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 ٹارگٹ کلرہلاک
یاد رہے کہ دو ماہ کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پراسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ایک ٹارگٹ کلرکی شناخت ریحان بنگالی جبکہ دوسرے کی معصوم کے نام سے ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں : کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف
واضح رہے کہ رواں سال 3 ستمبرکو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔