جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(26 مارچ 2026): گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد فلار ملز مالکان نے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی فصل کی آمد سے گندم کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد آٹے اور میدے کے نرخوں میں 12 روپے فی کلو تک کی کٹوتی کی گئی ہے۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت 95 روپے سے کم ہو کر 85 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 107 روپے سے کم ہو کر 95 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 126 روپے سے کم ہو کر 114 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی نئی فصل کی مارکیٹ میں دستیابی سے قیمتوں میں استحکام آئے گا جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو بڑی راحت ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں