کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ تاجروں نے آٹا 8 روپے سستا فروخت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی کی زیر صدارت جوڑیا بازار ٹریڈرز اور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڑیا بازار کے تاجروں اور آٹاچکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 8 روپے کمی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈھائی نمبر آٹا، فائن آٹا اور چکی آٹا بھی 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا جب کہ سپراسٹورز کے نمائندوں نے بھی انتظامیہ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں نئی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کے تاجروں کا کل ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے گا، جوڑیا بازار اور چکی مالکان فلور ملز کے فیصلے کے مطابق نئی قیمتوں پر آٹا فروخت کریں گے۔


