پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈرون اڑانے والے دو افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 مارچ 2026): شہر قائد میں ساحل پولیس اسٹیشن نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کیمرہ اڑانے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبداللہ اویس اور عابد شامل ہیں جنھیں گشت کے دوران دیکھا گیا کہ فیز 8 میں وہ ڈرون اڑا رہے تھے، جب کہ ڈوران اڑانا سندھ حکومت کے احکامات کی صریح خلاف ورزی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈرون، یو اے ویز اور ہیلی کیمز کے استعمال پر 60 روز کے لیے پابندی عائد ہے، ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔

خیال رہے کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی تھی، اور اس پابندی کا اطلاق 27 فروری کو پورے سندھ کے لیے کیا گیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں، جب کہ ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں