پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

کراچی میں رائیڈر کو ٹکر مارنے والا اسسٹنٹ کمشنر کا بھتیجا نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ٹکر مارنے والا اسسٹنٹ کمشنر کا بھتیجا نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اصغر علی بھنگوار کو پولیس پروٹوکول میں تھانے منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور بھی اسپتال منتقل ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اس کے پیچھے گئے جو گاڑی میں فرار ہوا تھا ہمیں بعد میں پتا چلا کہ گاڑی چلانے والا بھی ایڈمٹ ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق متوفی کے اہلخانہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے، اہلخانہ لکھ کر دے گئے مقدمہ درج نہیں کروانا۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی اور ڈیلیوری بوائے کی موٹر سائیکل تھانے منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے پیچھے سندھ حکومت کے اسٹیکرز چسپاں ہیں، گاڑی اصغر علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب خیابان اتحاد میں ریس لگاتی کار نے مخالف سمت میں کھڑے فوڈ ڈیلیوری رائیڈ 32 سالہ فرحان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں