اشتہار

کراچی : ڈیفنس میں ریس لگاتی کار نے غریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچل دیا- ہولناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خیابان اتحاد میں ریس لگاتی کار نے مخالف سمت میں کھڑے فوڈ ڈیلیوری رائیڈ کو کچل دیا، جسے زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان اتحاد صبا سگنل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، 32 سالہ فرحان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ریس لگاتی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی اس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار دونوں نوجوانوں نے ابتدائی طور پر مدد کا تاثر دیتے ہوئے گاڑی بلوائی، تاہم بعد ازاں اسپتال پہنچنے کے بہانے موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کراچی: چچا کے ساتھ جوس لینے جانے والی بچی آئل ٹینکر کا شکار بن گئی

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں