کراچی: کورنگی 100 کوارٹرز میں واٹر ٹینکر کی سائیکل سوار بچے کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی 100 کوارٹرز کے علاقے بنگالی پاڑا کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے،
جس میں ایک 12 سالہ بچہ فرحان سائیکل چلانے کے دوران ٹھیلے سے ٹکرا کر ایک واٹر ٹینکر کے ٹائر کے نیچے آ گیا۔
حادثے کے مقام پر موجود فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائیکل سوار بچہ کھڑے ٹینکر سے ٹکرا کر گرتا ہے اور بدقسمتی سے ٹینکر کے نیچے آ جاتا ہے۔
دوسری جانب بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور سڑک کی تنگی کی وجہ سے پیش آیا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ فرحان سائیکل چلا رہا تھا کہ ٹھیلے نے ٹکر ماری، ٹھیلے سے ٹکراتے ہی فرحان ٹینکر کے ٹائر کے نیچے آگیا، جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں تجاوزات کی بھرمار ہیں، ٹھیلے اور پتھاروں کی وجہ سے سڑک تنگ ہو چکی ہے۔
ورثاکی ڈرائیور اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


