site
stats
پاکستان

کراچی : گلشن اقبال سے 4خطرناک دہشت گرد گرفتار

کراچی : گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کے چار خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے، ملزمان کا تعلق شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے گروپ سے نکلا۔

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ایس آئی یو، سی پی ایل سی اورحساس ادارے نے کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ گروپ کا سرغنہ ابوسفیان پریڈی میں سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث ہے، ملزم وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد وارداتوں کے لئے جعلی پولیس موبائل اور وردیاں استعمال کرتے تھے، ملزمان ہائی پروفائل اغواء اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اغواء، قتل اور بھتہ خوری میں ملوث یہ ملزمان ویب سائٹ پراشتہار دے کر گھر دیکھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top