کراچی : رامسوامی کے ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا چوتھا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گارڈن رامسوامی کے علاقے میں ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر حادثے کا چوتھا مقدمہ کرلیا گیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چوتھا مقدمہ ہے جو ڈمپر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ، اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ 20 سے 25 شرپسند افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق انہوں نے ڈمپر قسطوں پر خریدا تھا، جسے نیازاللہ نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ واقعے کے روز کنڈیکٹر نے اطلاع دی کہ نشتر روڈ پر متعدد افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی ہے۔
مدعی نے بیان دیا کہ وہ موقع پر پہنچے تو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھا رہی تھیں، بعدازاں معلوم ہوا کہ ڈمپر سے ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی تھی۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد میں مسلح افراد بھی شامل تھے جنہوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔