The news is by your side.

Advertisement

کراچی : آن لائن پرندے فروخت کرنے والے تاجر سے دھوکا، جعلساز 8 لاکھ کی طوطے کی جوڑی کر فرار

کراچی: جعلساز آن لائن پرندے فروخت کرنے والے تاجر سے 8 لاکھ کی مکاوٴ طوطے کی جوڑی لے کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں آن لائن پرندے فروخت کرنے والے تاجرسے 8 لاکھ کا دھوکا ہوگیا ، جعلساز سہراب گوٹھ بس اڈے سے قیمتی مکاؤ پرندوں کی جوڑی لے کر فرار ہوگیا۔

واردات کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا، جس میں مدعی نے کہا ہے کہ دو روز قبل آن لائن چینل پر جعلساز نے رابطہ کیا گیا، ایک جوڑی مکاوٴ طوطے کی ڈیمانڈ کی، کہا میں ملتان میں ہوں۔

مدعی مقدمے نے بتایا کہ بات چیت کے دوران 8لاکھ میں بات طے ہوگئی، گزشتہ روز سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پر مکاوٴطوطے لانے کا کہا گیا اور کہا میرا بندہ بس ٹرمینل پر ہوگاطوطے اس کے حوالے کرنا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ پرندوں کی جوڑی لیتے ہی ملزم رکشے میں فرار ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں