اشتہار

کراچی: 50 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم کہاں چھپا ہے؟ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(6 ستمبر 2026): کراچی کے علاقے گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس سے پچاس سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہونے والے مبینہ مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ یا کشمیر فرار ہو چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل چوری کے اس مقدمے میں مرکزی ملزم کے چار میں سے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کر لی گئی ہے۔

Follow us on ARY News Threads and ARY Tube Facebook

پولیس کے مطابق تکنیکی ذرائع سے ملزم کے اصل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش پولیس حکام کی مرکزی ملزم کے ساتھ فون پر گفتگو بھی ہوئی ہے، تاہم فون پر بات کرتے ہوئے ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مختلف مقامات پر چھپنے کے دعووں کے باوجود اس کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کراچی میں لڑکیوں سے فون لے کر فرار ہونے کا واقعہ، مرکزی ملزم کے 2 ساتھی گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں