اشتہار

کراچی میں چپلوں میں منشیات اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا، موچی بھی ملوث

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گڈاپ پولیس نے بلوچستان سے چپلوں کے ذریعے منشات اسمگل کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان خصوصی ساخت کی چپل میں منشیات چھپا کر کراچی پہنچتے تھے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ کارروائی میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ثاقب اور کامران شامل ہیں، یہ ملزمان حب چوکی سے چرس لے کر گڈاپ پہنچے تھے۔

کراچی چپل منشیات

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان نے چرس چھپانے کے لیے چپلوں میں خفیہ خانے بنوا رکھے تھے، دونوں نے اپنی چپلوں میں ایک، ایک کلو چرس چھپا رکھی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات سپلائی کے نیٹ ورک میں موچی کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اور منشیات چھپانے کے لیے خصوصی چپلیں تیار کرنے والا ایک موچی بھی گروہ کا حصہ ہے۔

حادثے کی شکار رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی نمبر 9 میں خرابی کا انکشاف

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے سپلائی اور رابطوں کے لیے خفیہ کوڈ ورڈز بھی بنا رکھے تھے، سپلائی کے لیے ملزمان کا خفیہ کوڈ ورڈ ’’حال حوال‘‘ تھا۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور منشیات سپلائی کے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں