جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

کراچی: گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ڈرائیور کو ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم ڈرائیور کو ضمانت مل گئی۔

مقامی عدالت نے ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ کی 30 لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظور کر لی تاہم زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم نیازاللہ کو جیل بھیج دیا گیا۔

گزشتہ روز سیشن جج عدالت نے لیاقت محسود کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔

سیشن عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سیشن عدالت نے ملزم کو مقدمے کی تحقیقات میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گارڈن رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی جان چلی گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ پہلا مقدمہ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار شاہ زیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی اور حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں