site
stats
پاکستان

کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز میں ایک با ر پھر شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھرگرمی کی ایک اور نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں گر می کا راج برقرار رہے گا۔

بلوچستان کے شہر تربت اور سندھ کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
سبی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ پہنچا تو شہری گرمی سے بے حال ہوگئے، ادھر بالائی علاقوں میں قدرت مہربان ہے،

ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top