پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کراچی : ماچس جلاتے ہی فلیٹ میں خوفناک دھماکا، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماچس جلاتے ہی فلیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ففیملی نے رات کو گیس کھلی چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے پورے فلیٹ میں گیس بھر گئی اور صبح جیسے ہی کچن میں ماچس جلائی گئی، جمع شدہ گیس نے دھماکے کی شکل اختیار کر لی اور فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 4 مرد ، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایف بی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی، جس میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں