جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کراچی میں گیس کا بحران، سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں گیس کے بحران کے باعث سلنڈر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گیس کی بندش میں شدت کے بعد لوگوں نے گیس سلنڈر کی دکانوں کا رخ کیا مگر وہاں قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اُڑ گئے۔

طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

شہری متبادل کے طور پر گیس سلنڈر استعمال کرنے پرمجبور ہیں لیکن بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔

مارکیٹ میں کہیں فائبر کے تو کہیں لوہے کی چادر کے گیس سلنڈرز دستیاب ہیں، فائبر کا سلنڈر پانچ کلو سے تیرہ کلو کا ساڑھے 7 ہزار سے ساڑھے 13 ہزار ہے جبکہ لوہے کی چادر والا دو کلو سے چھ کلو تک کا سلنڈر 1200 سے پانچ ہزار تک فروخت ہورہا ہے۔

معمر خاتون نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم وعام پر کچھ رحم کرے، ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ گیس نہیں آرہی سلنڈر خریدنا مجبوری بن گئی ہے۔

+ posts

عشرت خان اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

اہم ترین

عشرت خان
عشرت خان
عشرت خان اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

مزید خبریں