کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت پر سوئی سدرن کا اہم بیان آگیا۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 2 گیس فیلڈز سے گیس کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہوا ہے جس سے کچھ علاقوں میں گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کی تعداد تقریباً 45 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کم ہے تاہم صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو، کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسکیم 33، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی میں بھی گیس کی بندش ہوگئی، انڈسٹریل صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
پی آئی کالونی کالونی، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، کاٹھور میں بھی گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔
گارڈن، بوہرہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنیسر گوٹھ، گڈاپ، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


