جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کراچی: گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا بااثر شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے بااثر شخص شہائی سردار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شہائی سردار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو خاتون پولیس اہلکاروں کی سخت نگرانی میں میڈیکل چیک اپ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کیس کی مزید دفعات اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ابتدائی تحقیقات اور متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق واقعے میں دو ملزمان ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، جلد ہی تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنگل نما جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے پہلے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم میڈیا پر خبر آنے اور اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد پولیس متحرک ہوگئی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں