تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

بیگ سے لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے بیگ سے حاملہ لڑکی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک اور انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں پورٹ قاسم طارق ہوٹل کے قریب بیگ سے لڑکی کی لاش ملنے کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مقتولہ خاتون کے پیٹ سے 5 ماہ کی ضائع شدہ بچی بھی ملی، خاتون کی لاش سفید کار میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے تھے۔

جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او زینب کی جانب سے میڈیکل کیا گیا۔

مقدمہ میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے پانچ عدد سیمپل بھی حاصل کئے گئے لاش کے مختلف حصوں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل میں ایک سے زائد لوگ ملوث ہو سکتے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے نامعلوم خاتون کی لاش گذشتہ روز سفری بیگ سے ملی تھی واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -