The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ؛ ملزم کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں سرعام لڑکی کو موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نےفوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی شروع کر دی ہے تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو کوئی درخواست نہیں دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ صاف واضح ہے جس سے شناخت کا عمل باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں