کراچی(13 جولائی 2026): یونیورسٹی روڈ اور اس سے متصل اہم شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن اسکوائر سے جیل روڈ اور جیل روڈ سے دوبارہ حسن اسکوائر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کر کے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد اب شہری بغیر کسی رکاوٹ کے اس سڑک پر سفر کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی جیل روڈ سے لے کر مزار قائد تک سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ شہر کے ان انتہائی اہم مقامات پر سڑکیں تعمیر ہونے سے متبادل راستوں پر گاڑیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا، جس سے شہریوں کو روزمرہ کی آمد و رفت اور بدترین ٹریفک جام سے بڑی راحت ملے گی۔
واضح رہے کہ سفاری پارک سے نیپا تک سڑک کو پہلے ہی تعمیر کیا جا چکا ہے، جبکہ اب صفورا سے مزار قائد تک کی سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے کیا جا رہا ہے تاکہ اس پورے روٹ کو شہریوں کے لیے جلد از جلد آسان بنایا جا سکے۔


