The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں گوشت لوٹنے والا ڈکیت گروہ سرگرم

کراچی : گوشت خور ڈکیت گلشن اقبال سے گلستان جوہر پہنچ گئے۔ مسلسل دوسرے روز ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں بندوق کے زور پر گوشت لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے گوشت کی دکانوں کولوٹنا شروع کردیا۔ آج بھی رقم کے ساتھ گوشت بھی لے اڑے ۔

گلستان جوہر کے ڈیپارمنٹل اسٹور میں دو ڈاکو گاہک کی طرح داخل ہوئے ایک نے پستول نکالی دوسرے نے سب کو ایک طرف کھڑا کردیا۔ پیسے لوٹے۔ مرضی کا گوشت بنوایا اور سب کو حیران چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپیرکوگلشن اقبال میں بھی گوشت کےشوقین ڈاکو بکرے کی چانپیں اور من پسند گوشت لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ جاویدجسکانی کا کہنا ہےڈاکوؤں کا نفسیاتی مسئلہ ہے،کچھ نہیں ملتا تو دہی بھی چھین کر لے جاتےہیں۔ ڈاکو کام کاج نہیں کرتے،پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں ۔دکانوں میں لوٹ مار آسان ٹارگٹ ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں